ابنا: صہیونی طیاروں نے جمعے کے دن بھی غزہ پر حملے کئےتھے۔ ادھر فلسطین کی وزارت صحت میں امدادی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہےکہ غزہ میں محاصرے کی بنا پر صحت عامہ کی صورتحال نہایت بحرانی ہوچکی ہے۔ادھم ابوسلیم نے کہا کہ صہیونی ریاست کے فضائي حملوں اور بجلی کی سپلائي منقطع رہنے سے حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی بجلی منقطع رہنے سے بیماروں کو نہایت شدید مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی عدم فراہمی سے غزہ کے باشندوں کی زندگي اجیرن ہوچکی ہے۔
.......
/169